جرائمعوام کی آواز

خیبر: پولیو ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، ایک دہشت گرد زخمی

ضلع خیبر کے پولیس اسٹیشن میلواڈ (باڑہ) میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ یہ واقعہ میری خیل کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیو ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ پولیس کی فوری کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد زخمی ہو گیا۔

تحصیل جمرود: پولیو ڈیوٹی پر معمور کانسٹیبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جانبحق

پولیس ترجمان کے مطابق، پہاڑی علاقوں میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے جنگل سے دو ایس ایم جیز (سب مشین گن) برآمد کی۔

لکی مروت: مروت قومی جرگہ کا انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

یاد رہے کہ ایک دن قبل ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں پولیو ڈیوٹی پر مامور خیبر پولیس کے کانسٹیبل عبدالخالق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جانبحق ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button