جرائمعوام کی آواز

تحصیل جمرود: پولیو ڈیوٹی پر معمور کانسٹیبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جانبحق

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے خیبر پولیس کے کانسٹیبل عبدالخالق جانبحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، عبدالخالق اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران پولیو ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: مروت قومی جرگہ کا انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا ہے جو کہ سات فروری تک جاری رہے گا۔ مہم میں 65 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور انسداد پولیو مہم کے لیے 40 ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل جن کی حفاظت کے لئے 50 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button