پیٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ
حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے؛ پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے؛ پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے نئی قیمت 267 روپے اور 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر بھی مہنگا
دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریحان زیب: ایک سال پورا ہوا لیکن قاتل آج بھی قانون کے شکنجے سے باہر ہیں!
نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 43 روپے 52 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 68 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ 11.8 کلو ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2996 روپے 88 پیسے کا ہو گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا تعین فروری 2025 کے لیے کیا گیا ہے۔