اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی
اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس
ضلع کرم: اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
واضح رہےکہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ آج بوشہرہ ہی میں مبینہ طور پر نامعلوم سمت سے فائرنگ کی وجہ سے دو شہری زخمی ہوئے، زخمیوں کو ہسپتال لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں مزید چھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے عباس علی اور گل علی نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ دھوپ سینک رہے تھے کہ اچانگ ان پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعہ کے بعد مبینہ طور پر قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی شروع ہوا تھا۔