جرائم

بنوں: ایف سی قلعے پر حملہ؛ ایک اہلکار جاں بحق، پانچوں حملہ آور مارے گئے

تھانہ کینٹ کی حدود، اور پہاڑوں کے دامن میں واقع ایف سی قلعے پر دہشت گردوں نے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کر کے ایک ایف سی اہلکار کو شہید جبکہ پانچ کو زخمی کر دیا۔ زرائع

بنوں میں ایف سی قلعے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ فورسز نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پانچوں حملہ آوروں کو ٹھکانے لگا دیا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود، اور پہاڑوں کے دامن میں واقع ایف سی قلعے پر دہشت گردوں نے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کر کے ایک ایف سی اہلکار کو شہید جبکہ پانچ کو زخمی کر دیا۔

زرائع کے مطابق کل 5 عسکریت پسندوں نے قلعے میں داخل ہونے کی کوشش کی جن میں سے 3 کو ابتداء میں ہلاک کیا گیا جبکہ باقی دو قلعے کے قریب کھڑے اسکیویٹر مشین کے نیچے چھپ گئے تھے۔ ان میں سے ایک کو وہیں پر ہلاک کیا گیا جبکہ دوسرے نے تھوڑی دور بھاگ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: چلغوزے کے باغات سے مقامی عوام کو 14 ارب روپے کا فائدہ

شہید کے جسد خاکی، اور زخمی ایف سی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسرا واقعہ بنوں میرانشاہ روڈ پر تھانہ بکاخیل کی حدود میں اس وقت رونما ہوا جب شمالی وزیرستان سے فورسز کے زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کیا جا رہا تھا۔ نامعلوم شرپسندوں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی تاہم کوئی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز باڑہ کے علاقے قمبر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خیبر پولیس کے ڈی ایس بی اہلکار عبدالولی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button