لائف سٹائل

یوٹیوب نے صارفین کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف کرا دیے

یوٹیوب پریمیئم کے صارفین اب جہاں 256 کے بی پی ایس پر میوزک ویڈیوز کی آڈیو سٹریمنگ سے لطف اندوز ہوں گے وہیں انہیں اب 2x اسپیڈ تک محدود رہنے کی ضرورت بھی نہیں بلکہ وہ اس سے زیادہ تیزرفتاری سے ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔

یوٹیوب نے کئی نئے تجرباتی فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرا دیے۔

یوٹیوب پریمیئم کے صارفین اب جہاں 256 کے بی پی ایس پر میوزک ویڈیوز کی آڈیو سٹریمنگ سے لطف اندوز ہوں گے وہیں انہیں اب 2x اسپیڈ تک محدود رہنے کی ضرورت بھی نہیں بلکہ وہ اس سے زیادہ تیزرفتاری سے ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔

پریمیئم صارفین اب ویڈیو پلے بیک سپیڈ 4x تک بڑھا سکیں گے تاکہ ویڈیوز کو دیکھنے کا تجربہ بہتر ہو سکے۔۔

اس کے ساتھ ساتھ کمپنی نے 4 پلے بیک اسپیڈ آپشنز بھی متعارف کرائے ہیں جبکہ جمپ آہیڈ فیچر اب پریمیئم صارفین کو ویب ورژن میں بھی دستیاب ہو گا جو اس سے قبل صرف موبائل ایپ تک محدود تھا۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اس فیچر کے ذریعے صارفین پوری ویڈیو دیکھنے کی بجائے ویڈیوز کے بہترین حصوں کو دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹانک: ناملعلوم افراد نے پولیس کانسٹیبل کا گھر نذرآتش کر کے اسے اغوا کر لیا

کمپنی کی جانب سے شارٹس کے لیے پکچر اِن پکچر فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے مگر یہ فیچر فی الحال صرف آئی فونز صارفین کو ہی دستیاب ہو گا۔

اسی طرح شارٹس کیلئے سمارٹ ڈاؤن لوڈز فیچر بھی صارفین کو دستیاب ہو گا تاکہ وہ آف لائن بھی اپنی پسندیدہ شارٹس دیکھ سکیں۔

اگرچہ نئے فیچرز فی الحال یوٹیوب پریمیئم کے (ماہانہ فیس دینے والے) صارفین کو ہی دستیاب ہوں گے تاہم امید ہے کہ مستقبل قریب میں یوٹیوب کے مفت صارفین کے لیے بھی یہ نئے فیچرز متعارف کر دیئے جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button