لائف سٹائل

پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی لانچ ہونے کی تاریخ سامنے آ گئی

سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہو گا جو پانچ مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی، جبکہ ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی۔

وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔

دستاویز کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا روڈ میپ تیار کر لیا جسکے تحت فائیو جی ٹیکنالوجی جون 2025 سے ملک بھر میں لانچ ہو گی۔

سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہو گا جو پانچ مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی، جبکہ ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: طورخم بارڈر پر دھرنا دینے والوں کا بنیادی مطالبہ کیا ہے؟

ایڈوائزری کمیٹی مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین اور تجارتی شرائط طے کرے گی اور اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دی جائے گی۔

پی ٹی اے مئی 2025 میں فائیو جی سپیکٹرم کو نیلام کرے گی۔ پی ٹی اے کی جانب سے فائیو جی کے چار سپیکٹرم نیلامی کے لیے رکھے جائیں گے جن میں 700، 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز کے فائیو جی سپیکٹرم نیلام کیے جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button