بلاگز

امی اور خالہ کے ہاتھ کا جادو سر چڑھ کر بولتا تھا!

ان کا ہر کام ایک فن تھا، چاہے وہ بنیان بُننا ہو، کپڑے کی سلائی کڑھائی ہو یا کوئی بھی دوسرا کام، ایسے لگتا تھا جیسے وہ ہر کام میں ماہر ہیں، اور وہ تھیں بھی۔

انسان زندگی میں مختلف ذرائع سے مختلف قسم کے ہنر اور صلاحیتیں سیکھتا ہے، اور اس میں تعلیم و تربیت اور والدین کے تجربات دونوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ بعض اوقات چھوٹے چھوٹے کام بھی انسان کو آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ زیادہ اہمیت ان لوگوں کی ہوتی ہے جو ہمیں اپنے کام اور زندگی کے طور طریقے سکھاتے ہیں خاص طور پر والدین یا وہ لوگ جو ہمارے قریب ہوتے ہیں۔

میرے لیے میری امی اور خالہ کا کردار بہت اہمیت کا حامل رہا ہے اپنی زندگی میں جنہوں کئی قسم کے ہنر سیکھے اور ان کو اپنے تجربے اور محنت کے ذریعے بہتر بنایا۔ ان کا ہر کام ایک فن تھا، چاہے وہ بنیان بُننا ہو، کپڑے کی سلائی کڑھائی ہو یا کوئی بھی دوسرا کام، ایسے لگتا تھا جیسے وہ ہر کام میں ماہر ہیں، اور وہ تھیں بھی۔ ان کے ہاتھ کی بنی چیزیں اتنی خوبصورت ہوتی تھیں کہ لوگ دیکھ کر دنگ رہ جاتے تھے۔

ایک خاص بات جو میں نے اپنی امی اور خالہ میں نوٹ کی وہ یہ کہ ہر کام دل سے کرتی تھیں۔ ان کا بُنا ہوا ہر سویٹر، بنیان وغیرہ دیکھ کر لوگوں کو یقین ہی نہیں آتا تھا کہ اسے ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے۔ جب میں کسی تقریب میں شریک ہوتی تو لوگ میرے کپڑے دیکھ کر پوچھتے تھے کہ یہ کہاں سے خریدے ہیں، اور جب میں انہیں بتاتی کہ یہ میری امی یاخالہ نے ہاتھ سے بنائے ہیں تو وہ یقین کرنے کو تیار نہیں ہوتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ تو مارکیٹ سے خریدا ہوا لگتا ہے۔ میں یہ سن کر کافی فخر محسوس کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان کو 14، بشریٰ بی بی کو 7 سال قیدِ بامشقت کی سزا

ہماری خالہ کی دستکاری میں کچھ خاص بات تھی۔ ان کے کام میں سلیقہ مندی اور مہارت ہی نہیں بلکہ محنت اور لگن بھی جھلکتی تھی۔ انہیں دیکھ کر مجھے یہ احساس ہوا کہ انسان جب کوئی کام محبت اور دلچسپی سے کرتا ہے تو اس میں جادوئی سا اثر ہوتا ہے۔ اور یہ جادو ہی لوگوں کو متوجہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ان سے یہ بھی سیکھا کہ کامیابی صرف کسی چیز کی خوبصورتی میں نہیں بلکہ محنت، اور سلیقے میں بھی چھپی ہوتی ہے۔

ہر کام میں مہارت اور محنت کی اہمیت کا احساس میری زندگی کا ایک قیمتی سبق ہے۔ جب میری خالہ نے میرے لیے ایک بنیان اپنے ہاتھوں سے تیار کیا، جس میں انگریزی حروف میں میرا نام لکھا ہوا تھا، تو میں نے اس میں ان کی محبت اور محنت محسوس کی۔ اور جب لوگوں نے اس بنیان کو دیکھا اور کہا کہ یہ بازار سے خریدا ہوا لگتا ہے تو یہ اس بات کا ثبوت تھا کہ میری خالہ کی دستکاری کا معیار کس قدر بلند تھا۔

محنت، ہنرمندی اور سب سے بڑھ کر کام سے لگاؤ اور محبت کا یہ درس میں اپنانا چاہتی ہوں کہ جب بھی کوئی کام کروں تو محنت اور محبت سے کروں۔

اصل کامیابی صرف کام مکمل کرنے میں نہیں بلکہ اس میں دل و جان لگانے میں ہے۔ کاموں کی اہمیت ان میں چھپے جذبے اور محبت میں ہوتی ہے۔

اسی طرح اپنے بڑے بزرگوں نے مجھے یہ سکھایا کہ انسان کی پہچان صرف تعلیم یا پیشہ نہیں بلکہ اس کا ہنر اور کام بھی اس کی پہچان بنتے ہیں اسی لیے ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ امی اور خالہ کے نقش قدم پر چلوں تاکہ نہ صرف میرا کام بھی سراہا جائے اور دوسروں کی نظر اس کی قدر بھی ہو۔

Show More

Rani Andaleeb

رانی عندلیب فری لانس لکھاری ہیں جو کہ قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کام کرتی ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button