جرائم

شمالی وزیرستان: چار شدت پسند مارے گئے؛ پنجاب سے 23 دہشت گرد گرفتار

14 اور 15 جنوری کی شب سیکورٹی فورسز نے علاقہ سپین وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشت گرد ہلاک مارے گئے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار عسکریت پسندوں کو ٹھکانے لگا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 اور 15 جنوری کی شب سیکورٹی فورسز نے علاقہ سپین وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشت گرد ہلاک مارے گئے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

مارے گئے عسکریت پسندد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ذہنی مریضہ کو ریپ کرنے والا ایم ایم سی مردان کا ایک اہلکار گرفتار، دوسرا روپوش

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

سی ٹی پنجاب کی کارروائیاں؛ 23 دہشت گرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف شہروں میں 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 23 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد میں آپریشنز کیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق لاہور سے سات خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ، باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا، شرپسندوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد کیے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم، چار ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ بھی برآمد کیے گئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق رواں ہفتے میں 9471 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1033 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا 21708 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی؛ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button