عوام کی آواز

کل سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

جمعرات، سے اگلے پندرہ دن کے لیے پٹرول کی قیمت میں 3.53 روپے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.66 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع

کل سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کل، جمعرات، سے اگلے پندرہ دن کے لیے پٹرول کی قیمت میں 3.53 روپے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.66 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

پی او ایل کی قیمتوں میں متوقع اضافے کی وجہ چین اور بھارت کو تیل کی برآمدات پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹل سے دوسرا امدادی قافلہ روانہ؛ لوئر کرم میں فریقین کے مزید 4 مورچے تباہ کر دیئے گئے

امریکی پابندیوں کے تناظر میں خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی جو اگست 2024 کے بعد سب سے زیادہ ہے، ایسا امریکی جہاز رانی کی پابندیوں کے روسی تیل کی سپلائی پر اثرانداز ہونے کے خدشے کے باعث ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل میں 4.98 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) میں 6.20 روپے فی لیٹر اضافے پر کام کیا گیا ہے لیکن حتمی فیصلہ وزارت خزانہ ہی پر منحصر ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button