”امید ہے کرم میں تمام سٹیک ہولڈرز مل کر قیام امن یقینی بنائیں گے”
ضلع کرم میں حالات نارمل ہو رہے ہیں؛ امن معاہدے کے بعد مورچے مسمار کیے جا رہے ہیں، اور خوراک اور ادویات کی سپلائی بھی کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کی کابینہ اجلاس میں گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ کرم میں تمام سٹیک ہولڈرز مل کر قیام امن یقینی بنائیں گے۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ضلع کرم میں حالات نارمل ہو رہے ہیں؛ امن معاہدے کے بعد مورچے مسمار کیے جا رہے ہیں، اور خوراک اور ادویات کی سپلائی بھی کی جا رہی ہے: "امید ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر قیام امن یقینی بنائیں گے۔”
انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں صوبوں کا اہم کردار ہے، وفاق کو صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں چیلنجز سے نمٹنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں موسم سرد، کالام میں درجہ حرارت منفی 7 ریکارڈ
شہباز شریف نے کہا کہ پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں شروع ہونا کامیابی ہے، گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کی تقریر کے تباہ کن نتائج برآمد ہوئے: "شکر ہے جو بندشیں لگیں وہ ختم ہوئیں اور امید ہے جلد لندن کے لیے پروازوں کا آغاز ہو گا۔”
وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف دن رات کارروائیاں ہو رہی ہیں اور امید ہے ان کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔