ڈیرہ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ 5 دہشت گروں مارے گئے
10 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے سرغنہ شفیع اللہ شفیع سمیت پانچ خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گروں کو ٹھکانے لگا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 10 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے سرغنہ شفیع اللہ شفیع سمیت پانچ خوارج مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کامیاب؛ ایس ایچ او لنڈیکوتل معطل، پاک افغان شاہراہ کھول دی گئی
مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔