عوام کی آواز

خوردونوش و دیگر اشیائے ضروریہ کا کانوائے کرم روانہ

پہلے کانوائے کی روانگی میں کمشنر اور آر پی او سمیت متعلقہ حکام نے بھر تعاون کیا؛ مزید کانوائے سمیت معاہدے کے دیگر چودہ نکات پر بھی عملدرآمد جاری ہے۔ علی ہادی عرفانی

کرم: تقریباً تین ماہ سے عرصہ کے بعد اشیائے خوردونوش و روزمرہ استعمال کی اشیاء کا کانوائے روانہ کر دی گئی۔

ایم پی اے علی ہادی عرفانی کے مطابق سامان سے لدے ٹرکوں کا قافلہ پانچ روز سے ٹل میں انتظار میں تھا؛ کل سے کوہاٹ میں کمشنر معتصم باللہ شاہ، آر پی او عباس مجید و دیگر حکام کے ساتھ کانوائے کی روانگی کے لئے موجود رہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے کانوائے کی روانگی میں کمشنر اور آر پی او سمیت متعلقہ حکام نے بھر تعاون کیا؛ مزید کانوائے سمیت معاہدے کے دیگر چودہ نکات پر بھی عملدرآمد جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 19 شدت پسند مارے گئے

علی ہادی فرہادی کے مطابق حکام نے راستے محفوظ بنانے سمیت عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ پشاور پاراچنار اور دیگر تمام راستوں کے نہ کھلنے کے باعث کھانے پینے کے سامان سے لدی 25 گاڑیاں چار دن انتظار کے بعد آج صبح ٹل سے واپس اپنے علاقوں کو روانہ کر دی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق نان فوڈ آئٹم کے ٹرک موجود ہیں لیکن بگن کے قریب مندوری میں احتجاجی دھرنے اور سڑکوں کی بندش کے باعث ٹل سے قافلے کی روانگی ممکن نہیں جس کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کے خراب ہونے کا خدشہ تھا اس لئے گاڑیاں واپس کر دی گئیں۔

یاد رہے کہ 4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم جاوید محسود سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button