جرائم
بنوں: ہیڈکانسٹیبل وزیر زادہ کا قاتل کون؟
ہیڈکانسٹیبل کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی؛ خدشہ ہے کہ اسے نامعلوم شدت پسندوں نے فائرنگ کر کے شہید کیا ہے۔ ذرائع
بنوںَ سب ڈویژن وزیر میں پولیس ہیڈکانسٹیبل وزیر زادہ کی لاش ملی ہے، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے شدت پسندوں نے قتل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاش تھانہ احمدزئی کی حدود خڑہ غوڑہ سے برآمد ہوئی ہے؛ مقتول ایڈیشنل سیشن جج نمبر 5 کے ساتھ بطور سیکورٹی گارڈ ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: زیرِسمندر انٹرنیٹ کیبل کو پاکستان سے جوڑنے کا کام جاری
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مقتول ہیڈکانسٹیبل کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی؛ خدشہ ہے کہ اسے نامعلوم شدت پسندوں نے فائرنگ کر کے شہید کیا ہے۔
ذرائع کے طابق مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور امید ہے کہ حقائق جلد سامے آ سکیں گے۔