جرائم

مردان: جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی، بھاوج اور بھتیجے کو قتل کر دیا

تخت بھائی کی حدود یخ کوہی میں ملزم شیر عالم ولد حاجی رنگین اور اس کے بیٹے عبدالرحمان نے 42 سالہ سرتاج اور اس کے 22 سالہ فرزند سدیس کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب وہ کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ پولیس

مردان کی تحصیل تخت بھائی میں جائیداد کے تنازعہ پر سگے بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی اور بھابھی کو بھتیجے سمیت قتل کر دیا۔ ملزمان، باپ بیٹا، ارتکاب جرم کے بعد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ تخت بھائی کی حدود یخ کوہی میں ملزم شیر عالم ولد حاجی رنگین اور اس کے بیٹے عبدالرحمان نے 42 سالہ سرتاج اور اس کے 22 سالہ فرزند سدیس کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب وہ کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا

بھائی اور بھتیجے کو جان سے مارنے کے بعد ملزمان نے مقتولین کے گھر جا کر زوجہ سرتاج کو بھی فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، وجہ قتل جائیداد کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گردونواح میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button