جرائم

لوئر دیر: مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف سیاسی شخصیت کے 2 جوان بیٹے جاں بحق

یہ واقعہ معیار بازار میں پیش آیا جس میں مقتولین کے علاوہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جبکہ مسلح افراد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس

لوئر دیر میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مشوانی قبیلے کے سربراہ اور معروف سیاسی شخصیت کے 2 جوان بیٹوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لوئر دیر کے معیار بازار میں پیش آیا جس میں مقتولین کے علاوہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جبکہ مسلح افراد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ”مولانا فضل الرحمان ایک ڈیڑھ سال کیلئے وزیراعظم بن سکتے ہیں”

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی تھانہ باڑہ کی حدود میں پولیس ناکے پر منشیات اسمگلروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا تھا جبکہ اس سے ایک دن قبل چمکنی کے نزدیک کار پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button