”مولانا فضل الرحمان ایک ڈیڑھ سال کیلئے وزیراعظم بن سکتے ہیں”
پاکستان میں مولانا فضل الرحمان کے قد کے سیاست دان بہت کم ہیں۔ مفتاح اسمعیل
سابق وفاقی وزیرخزانہ، اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما، مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک ڈیڑھ سال کے لیے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سنٹر سٹیج’ میں بات چیت کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مذاکرات کی باتوں کے دوران کم از کم احتجاج اور مارا ماری نہیں ہو گی: مذاکرات کا ہونا اچھی بات ہے، مذاکرات ہونے چاہئیں، حل ایک ہی ہے کہ انتخابات ہوں اور جمہور کی رائے لی جائے۔”
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مولانا فضل الرحمان کے قد کے سیاست دان بہت کم ہیں، مولانا صاحب ایک ڈیڑھ سال کے لیے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقے سردی کی لپیٹ میں، پشاور میں درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری ہو سکتی تھی لیکن حکومت کی نیت ہی نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود کم ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی ہے، اسٹاک مارکیٹ اس سے بھی اوپر جائے گی اور اس میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ٹیکس نہیں لگنے دیا، پنشن ریفارمز نہیں کیں، وزیر اعظم معاشی اصلاحات نہیں چاہتے وہ سیاسی مفادات کو آگے لے آتے ہیں۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ درآمدات میں 7 فیصد کمی آئی ہے، ٹیکس ریٹ اس وقت بہت زیادہ ہے اور اگر معاشی اشاریے مثبت نہیں کیے تو سرمایہ کاری نہیں بڑھ سکتی۔