جرائم

شانگلہ: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ 2 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی

دہشتگردوں نے پولیس چوکی گنانگر پر دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید جب کہ محرر سمیت 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس

شانگلہ کے علاقے چکیسر (Chakesar) میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ضلع شانگلہ کے علاقے چکیسر میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی گنانگر پر دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید جب کہ محرر سمیت 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ شہید اہلکاروں میں اے ایس آئی حسن خان اور سپاہی نثار خان جبکہ زخمیوں میں محرر ارشد خان، اور سپاہی رفعت شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو بٹگرام ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button