فاٹا انضمام

کپڑے استری کیوں نہیں کئے؟ ناخلف بیٹے نے 53 سالہ والدہ کو قتل کر دیا

نوشہرہ کلاں کے علاقے شلاخیل میں جائیداد کے تنازعہ پر ملزمان نے سرعام فائرنگ کر کے چچازاد بھائی کو موت کے گھات اتار دیا۔ پولیس

نوشہرہ: پیرسباق کے علاقے غلاڈھیر میں ایک 53 سالہ خاتون کو کپڑے استری نہ کرنے پر سگے بیٹے نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا؛ جبکہ نوشہرہ کلاں کے علاقے شلاخیل میں جائیداد کے تنازعہ پر ملزمان نے سرعام فائرنگ کر کے چچازاد بھائی کو موت کے گھات اتار دیا۔ ملزم خضر حیات کو پولیس نے ڈرامائی انداز میں اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا۔

پولیس کے مطابق غلاڈھیر میں مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹین بلین ٹری سونامی میں ایک ارب سے زائد کم پودے لگانے کا انکشاف

دوسرے واقعے کی بابت پولیس نے بتایا کملزم خضر حیات کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

دوسری جانب مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں، اور مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button