لائف سٹائل

کیا آپ ڈیجیٹل/گرین جرنلزم میں کرئیر بنانا چاہتی ہیں؟

اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام (UNDP)، USAID کے تعاون سے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع؛ سوات، نوشہرہ، ڈی آئی خان، ٹانک، چارسدہ اور پشاور،کی خواتین کے لیے ایک انقلابی موقع فراہم کر رہا ہے۔

پشاور: اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام (UNDP)، USAID کے تعاون سے خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع؛ سوات، نوشہرہ، ڈی آئی خان، ٹانک، چارسدہ اور پشاور،کی خواتین کے لیے ایک انقلابی موقع فراہم کر رہا ہے۔

ٹی این این انفوٹینمنٹ اور ڈائنیمیکس کے اشتراک سے UNDP خواتین کے لیے دو ماہ کے مفت تربیتی کورسز پیش کر رہا ہے جن میں درجہ ذیل کورسز شامل ہیں:

  • ڈیجیٹل اور گرین جرنلزم 🎤
  • ٹو ڈی اینیمیشن 🎞️
  • پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا ڈیزائننگ 🖨️

ڈیجیٹل مستقبل کے لیے عملی مہارت

18 سے 35 سال کی عمر کی خواتین کو انڈسٹری کے ماہرین کے ساتھ کام کر کے عملی تجربہ حاصل ہو گا، اور وہ ڈیجیٹل ہنر کے ساتھ ساتھ گرین جرنلزم جیسے ابھرتے ہوئے شعبے میں بھی مہارت حاصل کر سکیں گی۔

تربیتی مقام اور آخری تاریخ

  • تربیت کا مقام: پشاور
  • درخواست دینے کی آخری تاریخ: 5 دسمبر 2024

روشن مستقبل کی خواہشمند خواتین فوراً درخواست دیں۔

🔗 درخواست دینے کے لیے ذیل میں دیئے لنک پر کلک کریں:

https://shorturl.at/UkKOO

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button