جرائم

خیبر: سیکورٹی فورسز کیلئے پانی لے جانے والا ڈرائیور قتل، ٹینکر نذرآتش

واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خیبر: وادی تیراہ میں نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کے لئے پانی لے جانے والے ٹینکر ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل، اور ٹینکر نذر آتش کر دیا۔

زرائع کے مطابق ملاگوری، خیبر، سے تعلق رکھنے والا زرشاد ولد خیال کمال بھوٹان شریف پوسٹ میں تعینات سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کیلئے پانی لے جا رہا تھا جب باڑہ کے علاقے بر قمبر خیل خواجل خیل نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کر کے قتل، اور اس کے ٹینکر کو نذرآتش دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے خیبر بالخصوص وادی تیراہ میں امن و امان کیی صورتحال مخدوش ہو گئی ہے اور عسکریت پسندوں کی جانب سے وقتاً فوقتاً سیکورٹی فورسز اور پولیس پر حملے کئے جا رہے ہیں۔
اس سے قبل، چھ نومبر کو، بھوٹان شریف میں ہی ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں طالب علم عابداللہ اور اس کی بہن جاں بحق، جبکہ چار زخمی ہو گئے تھے۔ اگرچہ زرائع کا کہنا تھا کہ برقمبر خیل، میدان، میں بچے سکول سے گھر واپس جا رہے تھے کہ بھوٹان شریف کے مقام پر نامعلوم سمت سے مارٹر گولہ بچوں کے قریب گر کر پھٹ گیا، تاہم مقامی لوگوں نے اسے ڈرون حملہ قرار دیا تھا

یہ بھی یاد رہے کہ مذکورہ واقعہ کے خلاف تیراہ کے قبائل نے ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا تھا جس میں دیگر آفریدی قبائل سے مشاورت کیلئے ایک 60 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔ مذکورہ کمیٹی دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے تمام آفریدی قبائل سے مشاورت کرے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button