صوبے میں امن کے قیام کے لئے دونوں متحد ہو کر کوشش کریں گے،گورنر و وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈہ پور کے درمیان گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کے دوران امن و امان کی صورتحال اور صوبہ کے متعدد دیگر مسائل و حقوق کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر اور وزیر اعلی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صوبہ کی معاشی ترقی کے لئے قیام امن ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق سے قیام امن کے حوالہ سے مسائل کے حل اور سیکیورٹی کے لئے دستیاب وسائل کے حصول کے لئے دونوں متحد ہو کر کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں صوبہ میں سیاحت کے فروغ اور عوامی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جتنے بھی مسائل ہیں انکے حل کے لئے میں وفاقی حکومت سے رابطہ کرونگا اور صوبے کے وکیل کا کردار ادا کرونگا۔
قبل ازیں صوبائی کابینہ میں شامل نئے وزیر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے وزیر اعلیٰ علی امیں گنڈا پور گورنر ہاؤس پہنچے تو گورنر خیبرپختونخوا نے انکا خیر مقدم کیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی ، آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈہ پور بھی اس موقع پر موجود تھے