تعلیمعوام کی آواز

کے پی حکومت کا ضم قبائیلی اضلاع میں طالبات کیلئے وظیفہ پروگرام کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے ضم قبائیلی اضلاع میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے طالبات کے وظیفہ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے گرلز اسٹائیپنڈ پروگرام کے تحت چھٹی سے بارھویں جماعت تک کی طالبات کو ماہانہ وظائف فراہم کئے جائیں گے۔ سیکرٹری ایلیمنٹری ایجوکیشن نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ضم اضلاع کی چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی بچیوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے کے وظائف فراہم کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہانہ وظائف کی فراہمی کے پروگرام پر مجموعی طور پر 1.14 ارب روپے لاگت آئے گی، جس کا 82 فیصد صوبائی حکومت جبکہ باقی 18 فیصد ورلڈ فوڈ پروگرام ادا کرے گا۔

صوبائی وزیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن فیصل ترکئی کا کہنا تھا کہ گرلز اسٹائیپنڈ پروگرام سے 8 اضلاع کے 514 اسکولز کی 30 ہزار بچیاں مستفید ہوںگی، یہ وظائف اسکولز میں بچیوں کی کم سے کم 70 فیصد حاضری سے مشروط ہوں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button