جرائمعوام کی آواز

جمرود: غلط سرگرمیوں میں ملوث کمسن بچوں کے خلاف پولیس کارروائی

جمرود میں علی مسجد پولیس نے غلط سرگرمیوں میں ملوث مختلف سکولوں سے چوری چپکے نکلنے والے کمسن بچوں کے خلاف کارروائی کی۔ یہ کارروائی علی مسجد اور غار اوبہ کے مقامات پر کی گئی، جہاں سکول یونیفارم میں ملبوس بچوں کو دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، یہ بچے سکول کے بہانے گھروں سے نکل کر غلط سرگرمیوں میں مشغول تھے۔ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال نے علی مسجد پولیس کو فوری کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ایس ایچ او علی مسجد غفار خان کی قیادت میں پولیس نے آوارہ کمسن بچوں کو حراست میں لے کر تھانہ علی مسجد منتقل کیا۔ ان بچوں کے والدین سے رابطے جاری ہیں تاکہ انہیں آگاہ کیا جا سکے کہ ان کے بچے سکول کے بہانے کس قسم کی سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button