جرائمعوام کی آواز
نوشہرہ: زہریلی شراب پینے سے تین نوجوان جانبحق
نوشہرہ کے علاقے توہا نظام پور میں شادی کی تقریب کے دوران زہریلی شراب پینے کے باعث تین نوجوان جانبحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق، محفل موسیقی کے دوران نوجوانوں نے کچی زہریلی شراب پی لی۔ جانبحق ہونے والے افراد میں 25 سالہ عاطف حسین، 22 سالہ لقمان اور 34 سالہ آصف محمود شامل ہیں۔
اس واقعے میں مزید پانچ افراد بے ہوش ہو گئے جنہیں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا ہے۔ بے ہوش ہونے والوں میں عالمگیر، اسحاق، صفی اللہ، رستم خان اور وصال گل شامل ہیں۔
واقعے کے بعد، شادی کے منتظم الطاف حسین نے اعتراف کیا کہ کچی شراب اٹک شہر سے خرید کر لائی گئی تھی۔ متعلقہ تھانے کی جانب سے رپورٹ درج کی گئی ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔