عوام کی آوازکھیل

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان بابر کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر برہم

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ڈراپ کئے جانے کے فیصلے پر سخت تنقید کی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں سے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے پر مائیکل وان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کی کہ پی سی بی کو کھری کھری سنائیں، اور اپنی ٹوئٹ میں طنزیہ لکھا کہ ‘پاکستان انگلینڈ سے پہلا میچ نہیں جیت سکا تو بورڈ نے ملک کے بہترین کھلاڑی کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا’۔

سابق انگلش کپتان نے بابر اعظم کو بھی ٹیگ کیا اور ٹویٹ میں کہا کہ ‘مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ سرپرائز سے مالا مال ہے لیکن یہ فیصلہ سر فہرست ہے، یہ انتہائی بیوقوفی والا فیصلہ ہے لیکن اگر بابر اعظم نے خود بریک مانگی ہے تو پھر قابل قبول ہے’۔

اس سے قبل  فخر زمان نے بھی پی سی بی کے اس فیصلے پر تنقید کی اور کہا کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں، پاکستان کے بہترین بیٹس مین کو ڈراپ کرنے سے منفی پیغام جائے گا۔

فخر زمان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button