جرائمعوام کی آواز

بنوں، ہیڈ کانسٹیبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جانبحق

ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل شائستہ خان کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں نے فائرنگ سے جاںبحق۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ منڈی بکاخیل بازار سے سامان لے رہے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، حملے میں شائستہ خان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور جگہ جگہ ناکہ بندیاں قائم کی ہیں تاکہ دہشتگردوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button