جرائمعوام کی آواز

نوشہرہ، رشتے سے انکار پر لڑکی قتل

نوشہرہ، جی ٹی روڈ پبی سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی ردا قتل۔

پولیس کے مطابق مقتولہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جا رہی تھی جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، ملزم حمید نے مقتولہ کے رشتہ سے انکار پر مشتعل ہو کر فائرنگ کی۔ واقعے کے فوراً بعد مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ پبی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button