سیاستعوام کی آواز

گنڈا پور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، قیادت کو پلان واضح کرنا چاہیئے تھا، عاطف خان

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کا کہنا ہے کہ امین گنڈا پور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور قیادت کو واضح کرنا چاہیئے تھا کہ ڈی چوک جا کر کرنا کیا ہے۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران عاطف خان نے کہا کہ اس وقت پارٹی میں ہر کوئی دوسرے پر ڈبل گیم کرنے کا شک کر رہا ہے، اڈیالہ میں ملاقات کرنے والے وہ باتیں کرتے ہیں جن باتوں کی ضرورت نہیں، ہوسکتا ہے کچھ میرے ہی دوست ہوں جو دونوں کے قریب ہوں، ہوں سکتا ہے کہ دونوں میں کچھ چیلنجز کے ذریعے بات چیت چل رہی ہو۔

عاطف خان کا کہنا تھا کہ ڈیل ذات کے لئے ہوتی ہے اور راستہ ملک کے لئے ہوتا ہے، کسی نہ کسی اسٹیج پر پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کر راستہ نکالنا پڑے گا، اگر کوئی پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا سوچ رہا ہے تو یہ سوچ غلط ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button