جرائمعوام کی آواز

بلوچستان: دکی کوئلہ کانوں پر حملہ، 20 مزدور جاں بحق، 7 زخمی

بلوچستان کے علاقے دکی میں مسلح افراد کے کوئلہ کانوں پر حملے کے نتیجے میں 20 مزدور جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیکل آفیسر دکی ہسپتال ڈاکٹر جوہر خان کے مطابق، جاں بحق اور زخمی مزدوروں کو فوری طور پر دکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد پولیس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button