جرائمعوام کی آواز

ٹانک: پولیس وین پر حملہ، دو اہلکار جاں بحق

ٹانک میں تھانہ ایس ایم اے کی حدود میں پٹھان کوٹ کے قریب پولیس وین پر نا معلوم مسلح افراد کےحملے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو  اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس وین معمول کی گشت پر مامور تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button