جرائمعوام کی آواز
نوشکی میں افغان فورسز کی جارحیت، پاک فوج کا مؤثر جواب
نوشکی میں پاک افغان سرحد پر افغان فورسز نے جارحیت کا مظاہرہ کیا، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان فورسز نے نوشکی کے غزنالی سیکٹر میں پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ کی۔ پاکستان نے اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
یہ فائرنگ کا تبادلہ پاک فورسز کی باڑ کی مرمت کے دوران ہوا، جس کے نتیجے میں پاکستان نے افغان فورسز کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔ اس جوابی کارروائی میں افغان فورسز کو بھاری نقصان ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کرتا رہے گا، اور افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت پہلے بھی دیکھی گئی ہے۔ پاکستانی فورسز علاقائی سالمیت کی ہر صورت میں حفاظت کریں گی۔