ملتان ٹیسٹ: دوسرے روز انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، رضوان اور سعود شکیل کریز پر موجود
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے 5 وکٹ کے نقصان پر بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریز کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے تھے۔ اس وقت بیٹنگ پچ پر محمد رضوان اور سعود شکیل موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کی شروعات میں گرین شرٹس کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب جلد ہی صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جس کے بعد بعد عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔
شان مسعود نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی جبکہ عبد اللہ شفیق 102 اور کپتان شان مسعود 151 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، پاکستان کی چوتھی وکٹ، بابر اعظم 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔