سیاستعوام کی آواز

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی 2 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی گئی ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے درخواست کی سماعت کی جس کے دوران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سردار علی امین گنڈاپور پیش ہوئے اور عدالتِ عالیہ نے 2 مقدمات میں ان کی راہداری ضمانت 25 اکتوبر تک منظور کرتے ہوئے انہیں 25 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

دوسری جانب علی امین گنڈاپور نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بانیٔ پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہو گا، تب تک آگے جاتے جائیں گے۔انیوں نے کہا کہ ڈی چوک ہماری منزل ہے، واپسی کا پتہ چل جائے گا آپ کو کہ کیا انتظامات ہیں، ہم نے پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لیے نکلنا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِاعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست آج ہی دائر کی تھی اور درخواست کے متن میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علی امین گنڈا پور عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لیکن انہیں گرفتاری کا خدشہ ہے اور استدعا کی کہ علی امین گنڈاپور کو راہداری ضمانت دی جائے تاکہ عدالتوں میں پیش ہو سکیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button