صحتعوام کی آواز

پشاور: خیبرپختونخوا کے 22 صحت کے مراکز صحت کارڈ کے لئے نا اہل قرار

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے صحت کارڈ پینل میں شامل ہونے کے لیے 173 مراکز صحت کی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد 22 مراکز صحت کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب اسپتالوں کی صحت کارڈ میں شمولیت کے لیے رجسٹریشن کا سلسلہ یکم جولائی سے شروع ہوا۔

محکمہ صحت کے مطابق جو مراکز صحت معیار پر پورا نہیں اترے، انہیں صحت کارڈ پینل میں شامل نہیں کیا گیا۔ اس سال کے دوران 253 اسپتالوں کو صحت کارڈ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت کارڈ نے بتایا کہ اگلے ہفتے تک صحت کارڈ پینل پر موجود اسپتالوں کی لسٹ فائنل کر دی جائے گی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button