عوام کی آوازکھیل

پی سی بی نے بابر اعظم کا استعفی منظور کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے صرف ون ڈے کی قیادت تک محدود رہنے کی شرط پر استعفی دیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کا استعفی منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے اس حوالے سے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنا بہترین پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔بیٹنگ پر توجہ دے کر زیادہ مؤثر کردار ادا کرسکوں گا۔

اسی حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ بابراعظم کا فیصلہ، بیٹنگ پر مکمل توجہ دینے کی ان کی خواہش ظاہر کرتا ہے، ہم پہلے بھی بابراعظم کو سپورٹ کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرے گے، بابر اعظم کے پاس پاکستان کرکٹ کو دینے کے لیے اب بھی بہت کچھ موجود ہے۔

نئے کیپٹن کے حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی مستقبل کی وائٹ بال حکمت عملی تیار کرنے کا عمل شروع کرے گی، جس میں نئے کپتان کی سفارش بھی شامل ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button