جرائمعوام کی آواز

چارسدہ: پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کی ڈکیتی، موبائل ڈیلر سے لاکھوں کے موبائل فونز لوٹ لیے

چارسدہ کے اتمانزئی بائی پاس پر رات کی تاریکی میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے موبائل ڈیلر کو لوٹ لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق، موبائل ڈیلر امان پلازہ سے موبائل فون خرید کر واپس ڈھکی بازار جا رہا تھا کہ موٹر کار میں سوار ملزمان نے اس کی گاڑی کا تعاقب کیا.

اور گاڑی روک کر اس سے حالیہ خریدے گئے موبائل فونز کے بارے میں دریافت کیا اور پھر گاڑی سے ایک پورا کاٹن، جس میں 75 قیمتی موبائل فونز موجود تھے، لوٹ کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ تاجر کی مدعیت میں سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button