جرائمعوام کی آواز

باجوڑ: پولیس گاڑی پر بم دھماکہ، تین اہلکار زخمی

باجوڑ میں پولیس گاڑی کو سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ ایس ایچ او شاہ پور خان اور دیگر اہلکار محفوظ رہے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایس ایچ او بمعہ ٹیم معمول کے گشت پر تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button