ضلع باجوڑ میں قتل ہونے والے 8 سالہ بچے کا قاتل گرفتار
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ، مقتول معاذ کے قتل کے بعد فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کے سخت احکامات جاری کئے تھے، پولیس نے جدید سائینسی خطوط پر تفتیش کے بعد مرکزی ملزم وقاص عرف گونگے،،جو مقتول کا چچا ذاد بھائی بھی ہیں، اس کو گرفتار کیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے مقتول کے ساتھ جنسی درندگی کا بھی اقبال جرم کیا ہے اور مذید تفتیش ابھی جاری ہے ۔ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے کہا کہ کل ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ناوگئی کے علاقے کمانگرہ آدم خان کلے میں 21 ستمبر کو ایک 8 سالہ بچے معاذ خان کی تشدد زدہ لاش ملی تھی۔ والد نورزاعلی خان کے مطابق، معاذ گزشتہ شام گھر سے نکلا تھا اور رات گئے تک لاپتہ رہا۔ صبح قریبی پہاڑوں میں تلاش کے بعد اس کی لاش ملی، جس پر تشدد کے نشانات واضح تھے۔