جرائمعوام کی آواز

پاراچنار: وسطی کرم میں دہشت گردوں کے حملے میں تین ایف سی اہلکار جاں بحق، دس زخمی

ضلع کرم کے علاقے وسطی کرم میں دہشت گردوں کے حملے میں تین ایف سی اہلکار جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، مرغان علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بعد واپس آنے والے ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ اس حملے میں تیرہ ایف سی اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے تین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ باقی دس زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حملے کے دوران دو اہلکار لاپتہ ہو گئے، جو بعد میں ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔ وسطی کرم میں گزشتہ تین مہینوں سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، اور روزانہ اس قسم کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button