جرائمعوام کی آواز

جنوبی وزیرستان: چلغوزہ مزدوروں پر مارٹر گولوں کا حملہ، دو افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ کے زیبا پہاڑوں میں چلغوزہ کے مزدوروں پر مارٹر گولے فائر کیے گئے، جس کے نتیجے میں دو مقامی مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، مارٹر گولے گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق گندگی خیل قوم سے ہے۔ حملے میں استعمال کیے گئے مارٹر گولے نامعلوم اطراف سے فائر کیے گئے۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور تفتیش جاری ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button