عوام کی آوازلائف سٹائل

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

ملک میں حالیہ دنوں میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد مسلسل دوسرے دن کمی سامنے آئی ہے۔

عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے ہوگئی جبکہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت  943 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 23 ہزار 291 روپے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کو بھی عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونا 2000 روپے سستا ہوا تھا جبکہ 2 روز کے دوران مجموعی طور پر ملک میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد کمی ہوئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button