پشاور، تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں پولیس مقابلے میں میاں بیوی جاں بحق، اہل خانہ کا احتجاج
تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں گزشتہ شب پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے کے دوران ملزم اور اس کی بیوی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد لوحقین نے دونوں لاشوں کو مین کوہاٹ روڈ کے سکیم چوک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا ہے۔
لواحقین کا الزام ہے کہ پولیس نے ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کی وجہ سے دونوں افراد جابحق ہو گئے۔ مظاہرین نے کوہاٹ روڈ پر ٹریفک بلاک کر دی ہے، جس کی وجہ سے علاقہ مقینوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس کی جانب سے اس واقعے پر ردعمل میں کہا گیا ہے کہ مقتولین میں سے ایک اشتہاری تھا اور وہ اپنے ہی گھر میں اپنے ہینڈ گرنیڈ سے ہلاک ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی قانونی تھی اور ملزم کی مزاحمت کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل ضیاء اللہ اور مقامی پولیس موقع پر موجود ہیں۔ لواحقین اور مشران کیساتھ مذاکرات جاری ہے، انکا کہنا ہے کہ جلد ہی روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔