سیاستعوام کی آواز

عمران خان کی سہولتکاری کے الزامات، اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین حراست میں

راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی مبینہ سہولتکاری کے معاملے میں مزید چھ جیل ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، حراست میں لئے گئے ملازمین میں تین خواتین بھی شامل ہیں، جن میں ایک سوئپر، دو لیڈی وارڈنز، اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے تین اہلکار شامل ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خواتین اسٹاف جیل میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان پیغام رسانی میں ملوث تھیں، اور حراست میں لئے گئے ملازمین کے موبائل فون بھی قبضے میں لئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، اڈیالہ جیل میں نگرانی کے لئے افرادی قوت میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

اس سے قبل، سیکیورٹی اداروں نے عمران خان کی سہولتکاری کے الزامات میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو بھی حراست میں لیا تھا، اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button