عوام کی آوازکھیل

پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ شان مسعود کو ٹیم کا کپتان جبکہ سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، جو کہ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ لیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، سعود شکیل کو نائب کپتان بنائے جانے کا فیصلہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، جیسن گلیسپی کی ریڈ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی، جنہیں ٹیم کی قیادت اور کوچنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

17 رکنی قومی اسکواڈ میں، شان مسعود (کپتان)،سعود شکیل(نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں

ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد ہریرہ، کامران غلام، اور محمد علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، جس کی نگرانی ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کریں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی، اور سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک منعقد ہوگا۔

پی سی بی نے اس سیریز کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ سیریز دلچسپ اور سنسنی خیز ہوگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button