انٹرٹینمنٹعوام کی آواز

خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والا مرکزی ملزم پشاور سے گرفتار

پاکستانی معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والے گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کو اس کے ساتھی سمیت پشاور سے گرفتار کر لیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کا گروہ ملزم خواتین سمیت 12 ارکان پر مشتمل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے کی واردات 15 جولائی کو ہوئی تھی جبکہ مقدمہ 6 دن بعد 21 جولائی کو درج ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے خواتین سمیت 12 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کر لیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button