سوات میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق
رفیع اللہ خان
سوات کے سیاحتی مقام ملم جبہ روڈ پر ہائی ایس گاڑی سڑک سے نیچے گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جابحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 اور مالم جبہ پولیس کے مطابق گزشتہ رات سیمسنز کمپنی کی گاڑی ملم جبہ سے مینگورہ کی طرف جارہی تھی، کہ ملم جبہ روڈ پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں سات افراد جابحق ہوگئے۔ جن کی شناخت پشاور سے تعلق رکھنے والے احتشام، شانگلہ کے شہزاد، گٹ بیشبنڑ کے سلیمان،
ملم جبہ کے امجد علی، راولپنڈی کے آصف، شانگلہ کے سلیم اور نعیم زادہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ زخمیوں میں عابد، شفیق، انعام اللہ، عثمان اور آفتاب شامل ہے۔ہسپتال زرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم اس میں دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
سیمسنز کمپنی کے میڈیا منیجر وحید اللہ قرار نے ٹی این این کو بتایا کہ گاڑی میں پی سی مالم جبہ کے 12 ملازمین سوار تھے. کمپنی نے زخمیوں کو تمام طبی امداد اور علاج و معالجے کے اخراجات اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو بھی کمپنی کی جانب سے مالی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس المناک حادثے میں سیمسنز کمپنی غم زہ خاندانوں کے ساتھ ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔