جرائم

شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے باپ دو بیٹوں سمیت قتل

 

شمالی وزیرستان تحصیل میرانشاہ گاٶں ڈانڈے درپہ خیل میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور دو بیٹے جاں بحق جبکہ ایک سال کا بچہ زخمی ہوگیا۔

گاٶں ڈانڈے درپہ خیل میں خواتین کے تنازعے پر شیر عجب خان نے اپنی بھابھی کے والد لاٸق اور اس کے بیٹوں پر فاٸرنگ کی جس سے متین اور دو بیٹے موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ حکیم کا پانچ سال کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

شیر عجب خان موقع واردات کے بعد فرارہوگیا۔ پولیس نے شیر عجب خان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایک گھر سے تین جنازے پورے علاقے میں سود کا سماں ہے۔ مقتولین کی اج اپنے گاٶں میں تدفین ہوگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button