جرائم

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو خواجہ سراء زخمی

آفتاب مہمند

پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو خواجہ سراوں کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب کوہاٹ روڈ پر پیش آیا جہاں یہ خواجہ سراء ملک عیسی خان کے حجرے میں پروگرام اٹینڈ کرنے کے بعد پشاور واپس آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے کامران عرف جیا سکنہ مردان عمر 20 سال اور مہک سکنہ نوشہرہ زخمی ہوگئے۔ جیا کمر پر تین فائر لگنے سے نازک حالت میں ایل ار ایچ میں زیر علاج ہے جبکہ مہک کے پاؤں میں گولیاں لگی ہے۔

صوبائی صدر خواجہ سراء تنظیم آرزو کے مطابق رواں سال خواجہ سراوں پر فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے ہیں۔ دونوں واقعات پشاور کے اقبال پلازہ میں پیش آئے ہیں جہاں ایک واقعہ میں عاصمہ لتا نامی خواجہ سرا جاں بحق اور اسی طرح دیگر تین زخمی ہوئے تھے۔

دوسرا واقعہ بھی اقبال پلازہ میں پیش آیا جہاں کالجئی نامی خواجہ سرا زخمی ہوا اور ابھی تک گھر پر زیر علاج ہے۔ کالجئی نے خواجہ سرا فیلڈ ہی چھوڑ دیا ہے۔ کل رات والا واقعہ تیسرا ہے جس میں دو خواجہ سراء زخمی ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے اور تفتیش شروع کردی ہے جبکہ زخمی خواجہ سراوں کو ایل ار ایچ پشاور میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے ایل آر ایچ ہسپتال میں زخموں کی عیادت کی اور کہا کہ ملوث عناصر کا سراغ لگانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کرکے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button