جرائم

نوشہرہ میں بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی

سید ندیم مشوانی

نوشہرہ میں بہن بھائی نے اجتماعی خودکشی کرتے ہوئے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ خیرآباد کے مقام پر اٹک پل سے نوجوان بہن بھائی نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں نے 22سالہ شادی شدہ بہن انیلا کو بچالیا۔ ڈی ایس پی اکوڑہ خٹک ارشاد خان کا کہنا ہے کہ 25 سالہ شہاب دریائے سندھ میں ڈوب کر جابحق ہوگیا۔

ڈی ایس پی کے مطابق اجتماعی خودکشی کرنے والے دونوں بہن بھائی کا تعلق نوشہرہ کے علاقے پیرپائی سے ہے۔
بچ جانے والی بہن انیلا کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق باپ نے دو شادیاں کی تھی جائیداد کا تنازعہ تھا۔ دریائے سندھ میں ڈوب جانے والے شہاب کی نعیش کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن اعلی صبح شروع کردی گئی یے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button